ادبی مرکز کمراز جموں کشمیر کے مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس منعقد

January 2, 2022
ادبی مرکز کمراز جموں کشمیر کے مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس منعقد

سالانہ کانفرنس عنقریب منعقد کرنے کی تجویز

بارہمولہ
۲/دسمبر٢٠٢٢ء

آج ادبی مرکز کمراز کے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے مجلسِ عاملہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکز کے صدر محمد امین بٹ نے کی

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت نبی سے ہوا

مرکز کے جنرل سیکریٹری جناب شبنم تلگامی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور ایک تہنیتی قرار داد پیش کی۔ اجلاس میں سبھی ممبران نے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ٢٠٢١ پانے والے ادیبوں اور قلمکاروں کو مبارکباد پیش کی جن میں جناب ولی محمداسیر کشتواڑی، جناب راضی طاہر بھگت، جناب مجید مجازی اور پنجابی ایوارڈ پانے والے خالد حسین شامل ہیں۔ادبی مرکز کمراز نے مبارکبادی پیش کرتے ہوے ساہتیہ اکادمی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقعے پر بال پُرسکارکے لئے منتخب ہوئے قلمکار مجید مجازی کی عزت افزائی بھی کی گئی۔ سبھی ممبران نے مجازی کے ایوارڈ کو ادبی مرکز کمراز کے لئے باعثِ افتخار قرار دیا۔

مٹینگ میں کئی اہم تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ مرکز کی سالانہ کشمیری کانفرنس عنقریب منعقد کی جائے گی جس کا باظابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ہونے والی کشمیری کانفرنس میں مرکز کے “پروہ” رسالہ کے خصوصی شمارے کی بھی رونمائی انجام دی جاے گی

آج کے اجلاس میں مرکز کے تمام عہدیداروں اور ممبرانِ عاملہ نے شرکت کی۔

میڈیا سیکریٹری
ادبی مرکز کمراز

Related articles