ادبی مرکز کمراز کے مجلسِ عاملہ کا اجلاس حاجن میں منعقد ہوا۔

November 10, 2021
ادبی مرکز کمراز کے مجلسِ عاملہ کا اجلاس حاجن میں منعقد ہوا۔

پران کشور کو شرفِ کمراز اور ڈیریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کو خلعتِ حنفی سوپوری سے نوازنے کا فیصلہ

8 نومبر 2021/حاجن

ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے مجلسِ عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس پرنگ حاجن میں صدرِ مرکز محمد امین بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس حلقہ ادب کے سالانہ اجلاس کے حاشیہ پر منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مرکز کے ممبران عاملہ نے حلقہ ادب کی کارکردگی کا جایزہ لیا۔ حلقہ ادب کے جنرل سیکریٹری ریاض الحسن نے حلقہ کے کاموں کا خاکہ پیش کیا۔ مٹینگ میں جو اہم فیصلے لئے گئے ان میں شرفِ کمراز 2021 اور خلعتِ حنفی سوپوری کے لئے منتخب کئے گئے اشخاص اور تنظیم کا اعلان کیاگیا۔ جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے منتخبہ ناموں کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ اس سال شرفِ کمراز مشہور ڈرامہ نویس، ہدایت کار اور ادیب پران کشور کو عطا کیا جاے جبکہ بزم ادب سنگرامہ کو ان کی بہترین کارگردگی کے لئے نوازا جاے گا۔ ڈیریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین ، مشہور صحافی رفعت عبداللہ اور ہردلعزیز کشمیری نعت خوان ابو الحسن فاروقی کو خلعت حنفی سوپوری سے نوانے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔ ایم اے کشمیری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو محی الدین حاجنی گولڈ میڈل عطا کیا جاے گا۔ اجلاس کے آخر پر صدرِ مرکز نے حلقہ ادب سوناواری کو ایک مثالی انجمن قراد دے کر دوسری انجمنوں کو ان سے سیکھ لینے کی صلاح دی۔ انہوں آسودہ حال ممبران سے ایک بار پھر گذارش کی کہ مرکز کے کاز کو آگے بڑھانے کے لئے اس کی مالی معاونت کریں۔ اجلاس میں ڈاکٹر رفیق مسعودی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں جن دیگر ممبران نے شرکت کی ان میں

Related articles